پاک ایران میڈیا معاہدہ تعلقات کو نئی مضبوط سطح پر لے جائے گا: عطا تارڑ

05 نومبر, 2025 07:39

شیعیت نیوز : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاک ایران میڈیا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا، دیرینہ خواہش کے مطابق حالیہ برسوں میں تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ اسلام آباد میں پاک ایران وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم پڑوسی اور آپ ہمارے مسلمان بھائی ہیں، تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ رشتہ حالیہ عرصے میں مزید مضبوط ہوا جس کی ہم بہت عرصے سے خواہش رکھتے تھے۔ آج ہونے والا یہ معاہدہ میڈیا کے شعبے میں رشتوں کو مضبوط کرے گا، جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں یہ جلد عمل میں لائے جائیں گے اور ہم ان شعبوں میں تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے مذاکرات کا اختیار سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی کو دے دیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، پاک ایران کے درمیان بڑھتا تعاون خوش آئند ہے۔ پاکستانی عوام، حکومت، میڈیا نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا، ایران کے عوام پاکستان کی دوستی، بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

درِیں اثنا وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان زراعت، غذائی تحفظ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

7:47 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top