عمران خان نے مذاکرات کا اختیار سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی کو دے دیا

04 نومبر, 2025 19:24

شیعیت نیوز: اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اتحاد کے صدر محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی سے ملاقات

ترجمان تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات یا بات چیت کرنی ہے تو وہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے کرے۔

قبل ازیں، عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔ تاہم جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی کیونکہ وہ اتحاد کے سربراہ ہیں۔

9:54 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top