قلات میں پاکستانی فوج کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے چار دہشت گرد ہلاک
شیعیت نیوز: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے بیرونِ ملک سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک اڈے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم لشکرِ جھنگوی کے چار دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کافی عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ان دونوں صوبوں میں سرگرم دہشت گردوں کو بیرونِ ملک سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔







