شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان، مشر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی اور سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم، سید اسد عباس نقوی، جنید اکبر صوبائی صدر پی ٹی آئی کے پی، عاطف خان ایم این اے، علی اصغر خان ایم این اے، اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی، خالد یوسف چوہدری اور عرفان سلیم بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وال چاکنگ سے متعلق پنجاب حکومت کا سخت اقدام، پولیس کو ہدایات جاری کردیں
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے قومی و سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے میں سیاسی ہم آہنگی بڑھانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔