ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کے اراکین کا اعلان کردیا گیا
شیعیت نیوز: سیکرٹری سیاسیات و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے بارہ رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سیاسیات کاظم میثم نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی سے مشاورت کے بعد بارہ رکنی پولیٹیکل کونسل کو نامزد کر دیا۔
پولیٹیکل کونسل میں شیخ احمد علی نوری، شیخ اکبر علی رجائی، محمد الیاس صدیقی، سعید الحسنین، غلام عباس، ڈاکٹرمشتاق حکیمی، حاجی نجف شگری، کاچو اختر علی خان، مطہر عباس، حاجی رضوان، عقیل احمد ایڈوکیٹ اور ابراہیم آزاد شامل ہیں۔ سیاسی کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی، آئندہ انتخابات سمیت تمام سیاسی امور پر جماعت کی پالیسی کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : 4ماہ بعدبھی شہدائےپہلوان گوٹھ اور4 دن بعد بھی شہید عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، ملت جعفریہ CTD کی پریس کانفرنس کی منتظر
یہ کونسل صوبائی کابینہ کے سامنے جوابدہ ہو گی اور جماعت کی گائیڈ لائن، بنیادی سیاسی اصول اور چیلنجز کے مطابق اپنا فیصلہ کرے گی۔ سیاسی کونسل جماعت کی سیاسی فعالیت کی نگرانی کے ساتھ ساتھ کارکردگی کی بھی ذمہ دار ہو گی۔







