حکمران اپنے اقتدار کی بجائے ملک اورقوم کی جان ومال کے بارے میں سوچیں، ایم ڈبلیوایم مظفرگڑھ

06 مارچ, 2022 22:50

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں یوم احتجاج منایا گیا، امام بارگاہ قصر زین العابدین ٹبہ کریم آباد سے مظفرگڑھ بائی پاس تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت امام بارگاہ زین العابدین کے متولی وسیم عباس شاہ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی، 48 گھنٹوں میں پورا نیٹ ورک سامنے لے آئیں گے، بیرسٹر سیف

ریلی میں ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مظفرگڑھ سید شفقت علی کاظمی، صدر علما مشائخ امن کمیٹی سیدغلام علی بخاری، سید عمران حیدر (ایڈووکیٹ) سید عامر عباس کاظمی، سید صفدر حسین نقوی سید حسن کاظمی نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہر آنکھ اشکبار ہے، مسلسل شہادتوں میں اضافہ ہورہا ہے، زخمیوں کی ایک بڑی تعداد ابھی بھی زیرعلاج ہے، حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اقتدار کی بجائے ملک اور قوم کے بارے میں سوچیں، آج دشمن دوبارہ ہمارے گھروں میں آگھسا ہے۔

8:57 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top