ایم ڈبلیوایم رہنما حاجی زرمست خان کے فرزند علی مرتضیٰ بھی زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہوگئے

06 مارچ, 2022 01:01

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے بزرگ رہنما حاجی زرمست خان کے جواں سال فرزند مرتضیٰ علی جوکہ گذشتہ روز سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار پشاور میںتکفیری دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہوگئے تھے آج زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

علی مرتضیٰ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا تھے،ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے، ان کا جسد خاکی سکردو منتقل کردیا گیا ہے جہاں آج بعد نماز ظہرین جامع مسجد امامیہ ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور، مکتب دیوبند کے نامور مفتی تقی عثمانی بھی بول پڑے

ایم ڈبلیوایم رہنما حاجی زرمست خان کے جواں سال فرزندعلی مرتضیٰ کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، اسد عباس نقوی ، آغا سید علی رضوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین اور گلگت بلتستان اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے اراکین و وزراء نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیاہے۔

ایم ڈبلیوایم کےقائدین نے شہیدعلی مرتضیٰ کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال انہیں جوار سید الشہداء امام حسینؑ میں محشور فرمائے اور حاجی زرمست خان سمیت تمام پسماندگان کواپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر نصیب فرمائے ۔

8:01 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top