کراچی میں مذہبی، لسانی، فرقہ وارانہ سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد سرگرم ہیں، گورنر سندھ کا اعتراف

05 اکتوبر, 2014 00:00

شیعت نیوز (کراچی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک کے اقتصادی حب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے باعث معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں حکومت نے وقتاً فوقتاً جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق و دباؤ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کئے تاہم اب شہر میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہر میں مذہبی، لسانی ، فرقہ وارانہ سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد سرگرم ہیں جن کے روابط ملک دشمن عناصر سے بھی ہیں ، ستمبر 2013 ء میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی صورت میں امن و امان کو قائم کیا جائے جس کے بعد شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ۔

1:54 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔