پاکستان

ٹکفیری دہشتگرد ٹولے کے سربراہ ملعون اورنگزیب فارقی کی نجی چینلز کو دھمکی

کراچی میں موجود نمائندہ خصوصی کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کا سرگرم دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی جانب سے متعد نیوز چینلز کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود میڈیا گروپ جن میں آج نیوز، جیوٹی وی، سماء نیوز، اور ڈان نیوز سمیت متعدد ٹی چینلز کے دفاتر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سرگرم دہشتگرد، اورنگزیب فاروقی اور رب نواز جھنگو ی،کی جانب سے بغیر اطلاع کے دورے جاری ہیں ۔ جن کا مقصد چینلز کی انتظامیہ پر اسلحے کے زور پر اپنا خوف بیٹھانا ہے۔نمائندے نے مزید بتایا کے سپاہ صحابہ کا دہشتگرد ارنگزیب فاروقی جیونیوز سمیت کئی میڈیا چینلزمیں موجود سکیورٹی اہلکاروں سے ساتھ بدتمیزی بھی کرچکا ہے، اورنگزیب فاروقی اپنے ساتھ کلاشنکوف دہشتگردوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے جو بغیر اجازت دفاتر میں گھس جاتے ہیں۔
واضع رہے کے اورنگزیب فارقی اس سے قبل بھی مختلف میڈیا چینلز کے دورے کرچکا ہے جس کے بعد سے میڈیا نمائندوں اور دفاتر پر حملے شروع ہوگئے تھے۔ حالیہ بدمعاشی کے بعد میڈیا انتظامیہ میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے حکومت کی جانب سے اس قسم کے رویے پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button