علامہ ناصر قتل کیس، رحیم یار خان سے لشکر جھنگوی کا سینئر لیڈر ملعون غلام رسول شاہ گرفتار

19 دسمبر, 2013 12:50

ghulam rasolعلامہ ناصر عباس قتل کیس کے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے اور لاہور پولیس نے رحیم یار خان سے کالعدم لشکر جھنگوی کے سینئر رہنما ملعون غلام رسول شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے لاہور سے گرفتار ہونے والے 2 ملزموں سے تفتیش کے بعدملعون غلام رسول شاہ کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام رسول شاہ کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملعون ملک اسحق کے دست راس ہیں۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس پر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید دباؤ ہے، جس پر پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے۔

8:03 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top