پاکستان

شہید علامہ ناصر عباس ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں درگاہ شمس تبریز میں سپرد خاک

nasir abbasشہید علامہ ناصر عباس کو ہزاروں عقیدت مندوں اور سوگواروں کی موجودگی میں آہوں، سسکیوں کے ساتھ درگاہ شاہ شمس تبریز میں سپرد خاک کر دیا گیا، سخت سردی اور دھند کے باوجود ان کے سفر آخرت میں شیعہ علما کرام، عمائدین شہر اور شیعہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، لوگ ایک دوسرے کو گلے لگا کر پرسہ دیتے رہے۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، لاہور سے ان کی میت پہلے ملتان چونگی نمبر 9 لائی گئی، جہاں ہزاروں مظاہرین 9 گھنٹے سے دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔ احتجاجی دھرنے کے بعد علامہ ناصر عباس کا جسد خاکی شمس آباد میں واقع ان کے گھر لایا گیا۔ اس سے قبل علامہ ناصر عباس کی نماز جنازہ لاہور میں گورنر ہاوٴس کے باہر ادا کی گئی، نماز جنازہ سے قبل ہزاروں افراد نے دھرنا دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، علامہ ناصر عباس کو اتوار کی رات لاہور کے علاقے شادمان میں ایک مجلس عزا میں شرکت کے بعد واپسی پر ایف سی کالج کے نزدیک فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button