کراچی : انچولی میں ہونے والے2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید 40 سے زائد زخمی

22 نومبر, 2013 21:17

1003572 779437962072867 2130642896 nشیعیت نیوز کے نمائندے کےمطابق کراچی میں شاہراہ پاکستان سے متصل شیعہ آبادی انچولی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ پاکستان سے متصل شیعہ آبادی انچولی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ دودھ کی دکان پر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب بم سے ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ بیکری کے پاس ہوا۔
دھماکہ جس وقت ہوا یہ وہ وقت ہے کہ جب لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کی خرید و فروخت میں مصروف تھے اور قریب ہی ایک مجلس عزا بھی برپا ہو رہی تھی ۔
دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی اور پولیس اور رینجرز دھماکوں کے 40 منٹ کے بعد جائے وقوع پر پہنچی ۔جب تک لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق 8 افراد کو آغا خان میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر 3 افراد کی حالت کشیدہ بتائی جارہی ہےجبکہ ایک مومن زرغام علی نقوی شہید ہوچکے ہیں اور ان کی باڈی کو انچولی منتقل کیا جاچکا ہے۔
4 زخمی فاطمیہ اسپتال میں ہیں جبکہ 28 افراد عباسی شہید اسپتال میں ہیں جن میں سے 5 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
تمام شیعہ تنظیموں نے انچولی کے سانحے کی پرزور مذمت کی ہے جبکہ کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہےاور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سعودی اور امریکی نواز تکفیری گروہوں اور کالعدم تنظیموں کو لگام دیا جائے اور ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائےاور عوام سے صبر و حوصلہ کی تاکید کی ہے۔

12:31 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top