کل اسلام آباد میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی کا حکم نامہ جاری

21 نومبر, 2013 09:31

banedچیف کمشنر راولپنڈی کے زیر صدارت اہم اجلاس میں کرفیو کے بجائے کشیدگی والے علاقوں میں فوج اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کل جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ممکنہ جلسے جلوس یا ریلی کی صورت میں کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ شہر میں لائوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی جبکہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رینجرز کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ مدارس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انتظامیہ کو ایک دن کے لئے کرفیو نافذ کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں جمعے کو صورتحال کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتظامیہ کو ممکنہ کشیدگی سے آگاہ کر دیا ہے۔ فیض آباد کے علاقے میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ حساس علاقوں کی مساجد میں نماز جمعہ کی تقاریر کو ریکارڈ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

9:23 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔