کراچی امام بارگاہ جعفریہ کے قریب دیوبندی دہشتگردوں کی فائرنگ سے 1عزادار شہید 3زخمی

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں واقع امام بارگاہ جعفریہ کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت ) کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کا امام بارگاہ کے قریب بیٹھے شیعہ افراد پرحملہ جس سے 4مومنین شدید زخمی ہوگئے جن کو کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں دوران علاج 27سالہ نوجوان سید دانش رضوی ولد سید آفاق حسین رضوی جام شہادت نوش کرگئے ۔شہید دانش کا جسد خاکی کو امام بارگاہ خرالعمل انچولی منتقل کردیا گیا ۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق تکفیر ی دیوبندی دہشتگرد ٹولہ کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے غنڈوں نے اس وقت ان کو اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب یہ امام بارگاہ کے قریب سے گزر رہے تھے گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے شیعہ نوجوان زخمی ہوگئے جس کے بعد تکفیری دہشتگردوں نے امام بارگاہ جعفریہ کیقریب ریمورٹ کنٹرول 5 کلو وزنی بم پھینک کے فرار ہوگئے جس کے بعد بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس کا ناکارہ بنادیا








