گجرات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر شبیر حسین شاہ ڈرائیور سمیت فائرنگ سے شہید

شیعت نیوز کے نمائندئے کے مطابق گجرات میں جلال پور روڈ پر امریکی سعودینواز کلاعدم سپاہ سحابہ لشکر جھنگوی کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سید شبیر حسین شاہ اور ان کا ڈرائیور شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سید شبیر حسین شاہ گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے۔ واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر شاہ حسب معمول یونیورسٹی جا رہے تھے کہ تکفیعی دیوبندی موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگئے، واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سے گجرات میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد اپنی قیمتیں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔








