پاکستان

ایک واقعہ کی آڑ میں شیعہ املاک اور امام بارگاہوں پر حملے قابل تشویش ہیں، علامہ راحت حسین الحسینی

rahatمرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کے خطیب اور نامور عالم دین آغا سید راحت حسین الحسینی نے راولپنڈی میں عاشورہ کے روز رونما ہونے والے واقعات کی آڑ میں راولپنڈی شہر سمیت پنجاب بھر میں شرپسند عناصر کی جانب سے اس واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر عوامی اشتعال دلانے کی کوششیں کرتے ہوئے راولپنڈی شہر اور دیگر شہروں میں شیعہ املاک اور امام بارگاہوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے شرپسندوں کیخلاف قانونی کاروائی کرے اور عوام کی جان و مال اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنائے بصورت دیگر ملکی استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے گلگت اور چلاس میں احتجاجی ریلیوں میں شیعہ مخالف نعرہ بازی اور تکفیری مہم پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے شرپسندوں کیخلاف کاروائی کا پرزور مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button