پاکستان

جھنگ، لبیک یاحسینؑ کا بورڈ نذر آتش، اہل تشیع کیطرف سے شدید احتجاج، انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ

jhangگوجرانوالا میں اہل تشیع کی شہادت کے دلخراش واقعہ کے بعد جھنگ میں شرپسند عناصر کی طرف سے ادھیوال چوک میں لگے لبیک یاحسینؑ کے پینافلیکس کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ اس بورڈ پر لبیک یاحسینؑ کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ اور روضہ رسول (ص) کی تصاویر بھی لگی ہوئی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد اہل تشیع کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی ہے، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران بھی وہاں موجود ہیں۔ اہل تشیع نے محرم الحرام میں جھنگ کے حالات کو مخدوش کرنے والے عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔ حالات کشیدہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button