پاکستان

ایام عزاء کا آغاز! ناصبی دہشت گردوں کے حملے میں انصار حسین شہید

shadatکراچی کے علاقے ملیر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں نے دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شیعہ عزادار کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں امام بارگاہ حیدری مشن کے قریب ایک شیعہ عزادار کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ شہید انصار حسین اپنی دکان پر بیٹھے تھے جبکہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے مین وہ شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کر دئیے گئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو روز میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں پانچ عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button