پاکستان

وزیرداخلہ کیجانب سے سینیٹ میں ڈرون حملوں سے متعلق پیش کی گئی جھوٹی رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

hasanzaferمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ کے باوجود امریکی ڈرون حملوں کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہ عناصر جو اس دورے کو کامیاب قرار دے دہے تھے، حالیہ ڈرون حملے نے ان کے دعوؤں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ وحدت سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان میں مرکزی ترجمان نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سینیٹ میں ڈرون حملوں سے متعلق پیش کی گئی جھوٹی رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان حملوں میں فقط دہشتگرد ہی نشانہ بن رہے ہیں تو پھر امریکہ سے نواز حکومت کیوں حملے بند کرنے کا مطالبہ کررہی ہے؟۔ دراصل ڈرون حملوں پر حکومت اور امریکہ ایک پیج پر ہیں یہ فقط عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر ایشوز پر نوازحکومت کنفیوز ہے جس کے باعث واضح پالیسی اختیار نہیں کی جا رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button