پاکستان

کوئٹہ: ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ ، پینتالیس سالہ غلام نبی شہید

ghulam nabiکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ غلام نبی کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے موٹر کار مکینک پینتالیس سالہ شیعہ غلام نبی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے غلام نبی کو اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی دکان پر کام میں مصروف تھا، شہید کے جسم میں پانچ سے زائد گولیاں لگی ہیں جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
شہید کے جسد خاکی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم نماز جنازہ بعد میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button