اسرار اللہ گنڈاپور کے قتل میں مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ ہے، مفتی عبدالقوی

19 اکتوبر, 2013 09:00

al qawiتحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ عید کے دن ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خودکش حملے میں مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ لگتا ہے، کیونکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اسرار اللہ گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مسلمانوں میں دو طاقتیں ہیں ایک کو ایران لیڈ کر رہا ہے اور دوسری کو سعودی عرب۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مصر میں سعودی عرب نے اخوان المسلمون کی مخالفت کرکے اور امریکی سازش کا حصہ بن کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔

11:21 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔