پاکستان

اطہر عمران کی وفد کے ہمراہ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات، آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کی دعوت

agha jawad ather imranامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے مرکزی کابینہ کے ہمراہ لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقٰی میں تحریک بیداری اُمت مصطفٰی (ص) کے روح رواں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ آئی ایس او پاکستان کے وفد میں مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کے علاوہ مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی، مرکزی سیکرٹری مالیات ناصر عباس، مرکزی انچارج محبین سید تجمل حسین نقوی اور سابق ڈویژنل صدر ملتان سید فراز حیدر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اطہر عمران طاہر نے آئی ایس او پاکستان کے سالانہ 42 ویں مرکزی اُمید مستضعفین جہاں کنونشن کی دعوت دی اور قومی و ملی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button