پاکستان

علامہ غلام رضا نقوی کی رہائی کے لیے دیا جانیوالا دھرنا اختتام پذیر

ghulam razA naqviاسیر ملت جعفریہ علامہ سید غلام رضا نقوی کی رہائی کی لیے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے دیا جانیوالا دھرنا 11گھنٹوں کے بعد رات کو 9 بجے اختتام پذیر ہوگیا۔ دھرنے کے اختتام کا اعلان علامہ غلام رضا نقوی کے بیٹے سید ابوتراب نقوی نے کیا۔ ابوتراب نقوی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ڈی سی او نسیم صادق سے مذاکرات ہوئے ہیں جن میں ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ آپ یہ دھرنا ختم کردیں آپ کے مسائل کو سنا جائے گا۔ ابوتراب نقوی کا مزید کہناتھا کہ آج پانچ رکنی کمیٹی گورنر پنجاب سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ہمیں انصاف نہ دیا تو دھرنا پھر شروع کردیا جائے گا۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی رہما سیدناصر عباس شیرازی، صوبائی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی، سید اسد عباس نقوی سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button