پاکستان

لاہور : ڈی سی او لاہور کی یقین دہانی کے بعد دھرنے کا اختتام

ghulam razA naqviلاہور : شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق اسیر ملت جعفریہ غلام رضا شاہ نقوی کی رہائی کے لئے گذشتہ دس گھنٹوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق سے طویل مذاکرات کے بعد تاحال ختم کردیا گیا ہے ڈی سی او کی سماعت کی یقین دہانی ۔ اسیر ملت جعفریہ مولانا غلام رضا نقوی کے صاحبزادے ابو تراب نقوی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل جو مولانا غلام رضا نقوی کی سماعت اور عدالتی کاروائی اور کیس کو اختتامی مراحل کی جانب لیکر جاٗے گی۔
اسیر ملت جعفریہ مولانا غلام رضا نقوی کے صاحبزادے ابو تراب نقوی نے شیعیت نیوز کے نمائندے کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی سی او لاہور سے ان کی مذاکرات کے سلسلے میں طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈی سی او نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انشا اللہ جلد از جلد سماعت ہوگی جس کے بعد دھرنے کا اختتام کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابو تراب نقوی سمیت 5 افراد پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کہ مولانا غلام رضا نقوی کی سماعت سے لیکر رہائی تک کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مومنین کے تعاون کی وجہ سے یہ ایک اہم پیش رفت ہے انشاْاللہ مولانا غلا م رضا نقوی کو اب ہم جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج لاہور سمیت کراچی اور کوئٹہ میں بھی اسیر ملت جعفریہ مولانا غلام رضا نقوی کی رہائی کے سلسلے میں دھرنے دیئے گئے تھے۔ جوکہ مذاکرات کے بعد اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button