پاکستان

کراچی میں طالبان و القاعدہ کے اڈوں کا انکشاف

nawaz5پاکستان کےخفیہ اداروں نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں انکشاف کیاہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں اڈہ قائم کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کراچی پر کابینہ کے خصوصی اجلاس میں خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے اپنی رپورٹس میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کے حکام نے بتایاکہ کراچی کا امن تباہ کرنے میں کئی کالعدم تنظیمیوں کا ہاتھ ہے جو سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
خفیہ حکام کے مطابق کلعدم لشکر جھنگوی اور لیاری گینگ کا گٹھ جوڑ ہوچکاہے اورکلعدم تحریک طالبان نے بھی کراچی میں اپنا اڈہ قائم کر لیا ہے اور وہ القاعدہ کے ساتھ مل کر اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی کئی اہم تجاویز دیں۔ عبدالقادربلوچ نے تجویز دی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے پوٹا اور ٹاڈا کی طرز پر سخت قوانین بنائے جائیں۔ وزیر اعظم نے اجلاس کو یقین دلایا کہ کراچی کوہر قیمت پر محفوظ اور خوشحال بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button