پاکستان

لولوسر، نانگا پربت اور چلاس میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ قریب اللہ ساتھی سمیت گرفتار

taliban arest in karchiچلاس میں پولیس اور آرمی کے اعلٰی افسروں کے قتل میں نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اور آرمی کے اعلٰی افسروں کے قتل میں ملوث ملزم قریب اللہ اور محمد نبی کو چلاس کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم قریب اللہ کالعدم تحریک طالبان کے چلاس یونٹ کا سابق امیر تھا۔ اس پر لولوسر، نانگا پربت چلاس کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم محمد نبی بھی چلاس میں پولیس اور آرمی افسران کے قتل کے ملوث ہے۔ ایس پی ہلال احمد، کرنل مصطفٰی اور کیپٹن اشفاق کو ایک ماہ پہلے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس اور دیگر اداروں نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button