پاکستان

عرب ریاستٰیں امریکہ کی کٹھ پتلی حکومتیں بننے کی بجائے ہوش کے ناخن لیں: شیعہ علما کونسل

sucشام کی صورتحال اور ممکنہ امریکی حملے کیخلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی، کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا ناظر عباس تقوی نے مندرجہ ذیل اہم نکات بیان کئے:
1- امریکہ کا مشرق وسطٰی میں جارحیت کا واحد مقصد اسرائیل کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے۔
2- عراق کی طرح شام میں بھی کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
3- شام پر حملے کا مقصد صرف اور صرف حزب اللہ اور ایران کو کمزور کرنا ہے۔
4- پاکستان کی عوام شام کی عوام کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔
5- عرب ریاستیں امریکہ کی کٹھ پتلی حکومتیں بننے کے بجائے ہوش کے ناخن لیں۔
6- پاکستان کی حکومت اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن طور پر حق سچ کا ساتھ دے اور شامی عوام کی حمایت کرے۔
7- پاکستان سے دہشت گردوں کو عرب ریاستوں میں بھیجنے کا سلسلہ بند کرے۔
8۔ بدھ کے روز پریس کلب کراچی پر مظاہرہ، جمعہ کے روز سندھ بھر میں امریکہ و اسرائیل مردہ باد مظاہرے اور ریلیاں جبکہ اتوار کے روز نمائش تا تبت سینٹر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں مولانا جعفر سبحانی، مولانا منظور حسین اور مولانا رجب علی حاتمی صاحب نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button