شام میں مقدس مزاروں پر حملے کرنیوالے بھی پنجابی طالبان ہی ہیں، حیدر علی مرزا

23 اگست, 2013 09:16

haider ali mirzaملک بھر کی تمام دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث اور ماسٹر مائنڈ اور شام میں اہل بیت اطہار (ع)، نواسی رسول حضرت زینب بنت علی (ع) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات کی بے حرمتی اور قتل و غارت گری کرنے والوں کا تعلق پنجاب سے ہے، پنجاب میں ہمارے اہم رہنما سید شاکر علی رضوی ایڈووکیٹ، ممتاز دانشور اور ماہر تعلیم و قومی شاعر ڈاکٹر شبہیہ الحسن ہاشمی، ایشا کے ماہر ترین آئی سرجن ڈاکٹر علی حیدر، ان کے بیٹے سید مرتضٰی حیدر سمیت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے، لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں شیعہ کمیونٹی خود کو عدم تحفظ کا شکار اور غیر محفوظ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ بعد محرم الحرام کی آمد آمد ہے، لیکن حکومت دہشت گردوں کے متعلق کوئی ٹھوس پالیسی مرتب نہیں کرسکی، دہشت گردوں کی سزائے موت کے التوا سے بھی دہشت گردوں کے حوصلے بڑھے ہیں اور حکومتی رٹ کا بھی بھرم کھل کر سامنے آگیا ہے۔

2:18 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔