پاکستان

بہارہ کہو مسجد خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ فیصل آباد سے گرفتار، اسلام آباد پولیس کے 3 اہلکار شامل تفتیش

sucaiderبہارہ کہو مسجد خودکش حملہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور فیصل آباد سے حملے کے اہم ملزم کو گرفتار جبکہ اسلام آباد پولیس کے تین اہلکاروں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ بہارہ کہو خودکش حملہ کیس میں جن پولیس اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ان میں تھانہ مارگلہ کا اہلکار نواز دادہٹر بھی شامل ہے۔ پولیس اہلکار خودکش حملہ آور کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ دیگر اہلکاروں کا تعلق حملہ آور ذکاء اللہ کے علاقے سے ہے جس کی بناء پر انہیں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے، تاہم ابھی تک اہلکاروں کے خودکش بمبار سے رابطے کے شواہد نہیں ملے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے فیصل آباد سے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس نے ابتک خودکش حملہ آور کے بھائی، دو قریبی دوستوں سمیت ایک درجن سے زاہد مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کی چار ٹیمیں مختلف پہلوں سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button