پاکستان

علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون سمیت دیگر دھماکوں میں ساڑھے تین ٹن بارود استعمال کیا گیا، کمانڈنٹ ایف سی

fc quettaفرنٹیئر کور کوئٹہ کے کمانڈنٹ کرنل مقبول شاہ نے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے عملے نے رواں سال کے 8 ماہ کے دوران 60 ٹن بارود قبضے میں لیا ہے۔ علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، آئی جی پولیس کی رہائش گاہ سمیت شہر میں ہونے والے بڑے دھماکوں میں ساڑھے 3 ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کرنے والے آٹھ افراد کو مغربی بائی پاس کے پہاڑ سے گرفتار کیا ہے۔ جنہوں نے شہر پر راکٹ فائر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ گذشتہ دنوں ایف سی کے عملے نے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لیا تھا۔ دہشتگرد ایک کارروائی کرتے ہیں تو ہم ان کی ایک درجن سے زائد کارروائیوں کو ناکام بنا دیتے ہیں۔ اسی لئے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button