پاکستان

سکیورٹی گارڈ شہید امین حسین کی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کر دی گئی

islbad namzاسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں واقع علی مسجد میں خودکش بمبار کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ امین حسین کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر ادا کردی گئی۔ اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے امام بارہ گاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے شہید کا جنازہ اٹھایا گیا اور ڈی چوک پر لایا گیا، جنازے کے جلوس میں سینکڑوں لوگ موجود تھے جبکہ ڈی چوک پر موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے شہید کے جنازے کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر حکومت مخالف نعرے بھی بلند کیے گئے اور دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جنازہ میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ اشفاق حسین وحیدی نے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور شہید کی جرات کی داد دی۔ نماز جناہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور جڑواں شہروں کی مختلف مقامی تنظیموں کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button