کوئٹہ، ایم پی اے محمد رضا اور علامہ ہاشم موسوی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

07 اگست, 2013 21:38

mpa razaکوئٹہ کے علاقہ بروری ہزارہ ٹاؤن میں سیلابی نالوں پر تجاوزات اور تعمیرات کی وجہ سے گزشتہ رات ہونے والے بارشوں کے باعث سیلابی ریلہ لوگوں کے گھروں میں آگیا، جس کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریاں دوچند ہوگئیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سید رضا رضوی کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کیساتھ بہہ کر آنے والے پتھروں کی وجہ سے سڑکیں بند پڑی ہیں اور لوگ بے سر و سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے زندگی گزرنے پر مجبور ہیں اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

7:57 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔