پاکستان

حضرت عمار یاسر کے مزار کو شہید کرنے والے یہودی ایجنٹوں سے بدلہ لینا ایمان کا حصہ ہے، مفتی اسلم نعیمی

mumمتحدہ علماء محاذ کے چیئرمین مفتی اسلم نعیمی نے کہا کہ ہے مسلم حکمرانوں کو صحابہ کرام (رض) کے مزارات پر حملے کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار کو شہید کرنے والے یہودی ایجنٹوں سے بدلہ لینا ایمان کا حصہ ہے۔ اسرائیل امریکی سازشوں کے گٹھ جوڑ سے عرب ممالک میں نفرت کا بیج بو رہا ہے جس کیلئے پوری امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ عبداللہ غازی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ مرتضی رحمانی، مولانا غلام مصطفی رحمانی، پیرذادہ عبداللہ شاہ، سید جمیل شاہ، حافظ ساجد احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں دہشت گردی و خودکش دھماکوں سے معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کو امن و امان کے قیام کیلئے دوٹوک واضح سخت موقف اختیار کرنا ہو گا۔ علماء و مشائخ نے کہا کہ شہرِ قائد میں طوفانی بارشوں سے لاکھوں شہری شدید متاثر ہو چکے ہیں۔ حکومت سندھ متاثرین کی بحالی و دادرسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button