پاکستان

عالم اسلام کے دشمن متحد ہو کر مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی گھناﺅنی سازشوں مین مصروف ہیں

mwm isoملت پاکستان جمعة الوداع کو تمام نسلی اور لسانی امتیازات کو فراموش کرتے ہوئے امت واحدہ بن کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان پر یوم القدس منائے ۔کراچی میں نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی میں ملت پاکستان سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔مولانا عقیل موسیٰ ،علامہ دیدار جلبانی ،مولانا باقر زیدی ،محمد عابدی،لئیق الزماں ،مولانا رضا جعفری سمیت دیگر اہنماﺅں کی پاک محرم ہال کراچی میں پریس کانفرس ۔
مجلس وحدت مسلمین، ھئیت آئمہ مساجد علماءامامیہ ،امامیہ آگنائزیشن اور دیگر تنظیموں کی امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویثرن کی جانب سے نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی کی حمایت کا اعلان ،فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر اور محور ہے، علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبات میںیوم القدس کے حوالے سے خصوصی خطبات دیں اور پاکستان کے غیور عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔
تحریک آزادی القدس کے کنوینئر علامہ عقیل موسیٰ ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماءعلامہ دیدار جلبانی، آئی ایس او کراچی ڈوٰثن کے صدر محمد عابدی ،امامیہ آگنائزیشن کراچی کے لئیق الزماں، ھئیت آئمہ مساجد کے باقرزیدی اور دیگر تنظیموں کے رہنماﺅں نے پاک محرم ہال کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعة الوداع کو یوم القدس کے موقع پر 23رمضان المبارک کو نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت پاکستان جمعة الوداع کو تمام نسلی اور لسانی امتیازات کو فراموش کرتے ہوئے امت واحدہ بن کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان پر یوم القدس منائے ۔انہوںنے کہا کہ عالم اسلام کے دشمن متحد ہو کر مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی گھناﺅنی سازشوں مین مصروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج پینسٹھ برسوں سے اسلامی مقبوضات کشمیر اور فلسطینی سامراجی شیطانی قوتوں کے غاصبانہ قبضے میں ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت، عراق، افغانستان، مصر، شام اور فلسطین مسلم دنیا اور مسلم امہ کے اہم ترین مسائل ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے مسلم امہ متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہو اور غاصب اسرائیلی دشمن کے خلاف مشترکہ قیام کا اعلان کرے۔مقررین کاکہنا تھا کہ جمعة الوداع یوم القدس در اصل مظلوموں کے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا دن ہے ،یوم القدس کو پوری مسلم امہ کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور ان سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔رہنماﺅںنے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی اور بیسویں صدی کے عظیم الشان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کا دن قرار دیتے ہوئے ”یوم القدس “ قرار دیا ہے تاہم امت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے یوم القدس کو قبلہ اول کی بازیابی کے احتجاجی ریلیاں او ر مظاہرے منعقد کرے اور دنیا بھر کے تمام ممالک کی فضائیں مردہ باد امریکہ اور نامنظور اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھنی چاہئیں اور در اصل یہی عالمی سامراجی قوتوں کی موت کا دن ہے۔مقررین نے پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعة الوداع یوم القدس کو امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق اپنے گھروں سے نکل پڑیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ان کاکہنا تھا کہ جمعة الوداع یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی فضاﺅں کو امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھنا چاہئیے ۔انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر اور محور ہے، علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبات میںیوم القدس کے حوالے سے خصوصی خطبات دیں اور پاکستان کے غیور عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے امریکہ اور غاصب اسرائیل کی ناک زمین پر رگڑ دیں

متعلقہ مضامین

Back to top button