پاکستان

بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں احتجاجی ریلی

mwm labike ya zainabشام میں تکفیری دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، ترکی سمیت دیگر ممالک بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی، سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما حسن صغیر عابدی نے خراسان روڈ تا نمائش چورنگی پر منعقدہ احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء لبیک یازینب (س)، لبیک یا حسین (ع)، جو امریکہ کا یار ہے غدار غدار ہے کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شام میں حضرت سیدہ زینب (س) کے روضہ پر حملہ دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ یزید صفت دہشت گرد آج بھی سیدہ زینب (س) کے نام سے لرزہ براندام ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button