پاکستان

حکومت پاکستان اور او آئی سی کشمیر میں قرآن کی بیحرمتی اور بیگناہ افراد کے قتل کا سخت نوٹس لیں، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasir abbas mwmمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر میں ہندوستانی غاصب افواج کی جانب سے قرآن پاک و مسجد کی بے حرمتی اور روزہ داروں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو ظالم افواج کی جانب سے کی جانے والی اس بے حرمتی نے ہر مسلمان کے دل کو مجروح کیا ہے، عالم اسلام اس قبیح عمل پر سخت غم و غصے میں ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں مظلوم کشمیری روزہ داروں کا قتل عام ہندوستانی افواج کے مکروہ اور ظالم چہرے کو مزید عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام، او آئی سی اور حکومت پاکستان اس عمل کی مذمت کریں اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کریں کہ واقعہ میں ملوث افراد کو ان کے گھناونے عمل پر عالمی عدالت میں پیش کیا جائے اور سخت سزا دلائی جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پندرہ کے قریب بے گناہ کشمیری عوام کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزہ دار مظلوم شہیدوں کا یہ خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، انشاءاللہ ایک دن کمشیری عوام آزادی کی نوید سنیں گے اور بھارتی مظالم سے نجات پائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button