پاکستان

کوہاٹ کے علاقہ کچہ پخہ میں مسجد کے قریب دھماکہ، 2 شہید، 5 زخمی

kohat blast1.کوہاٹ کے نواحی علاقہ کچہ پکہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق بم مسجد کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ نماز ظہرین کے موقع پر ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مسجد سے کچھ فیصلہ پر موجود ہونے کی وجہ سے نقصان قدرے کم ہوا ہے، اگر رش کے موقع پر دھماکہ ہوتا تو جانی نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا تھا۔ امدادی کارکنان نے زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا۔ واضح رہے کہ کچہ پکہ کا علاقہ شیعہ اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے، اور ممکنہ طور پر دہشتگردوں کا ہدف مسجد سے باہر آنے والے نمازی تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد غیر مقامی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button