پاکستان

کراچی: ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ زخمی

shia zakhmiکراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ۶ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ افراد شدیدزخمی ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی پورٹ کے مطابق تینوں شیعہ افراد داؤد ، جان محمد عرف پپو اور میر ہاشم کمال کو منگل کی سہ پہر گلشن اقبال میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے مین تینوں شیعہ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جان محمد عرف پپو اور میر ہاشم کمال دونوں سگے بھائی ہیں جو کہ ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں ،ان کی دکان گلشن اقبال بلاک ۷ میں الحمرا آرکیڈ میں واقع ہے۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے تینوں افراد پو گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں تینوں شیعہ افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم تینوں شیعہ افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button