پاکستان

پنجاب: کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ایک سو سے زائد ناصبی دہشت گرد جیلوں سے رہا

ssp flagپنجاب میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپا ہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد ناصبی یزیدی دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کر دیا گیاہے۔کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں کو پنجاب کی سابقہ مسلم لیگ نواز حکومت نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب کوئٹہ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے دو بم دھماکوں میں ایک سو اسی سے زائد شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ایک سو بارہ ناصبی دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ان ناصبی دہشت گردوں کو شہباز شریف کے دور حکومت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان ناصبی دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن وفاقی حکومت کے دباؤ سمیت سول سوسائٹی کے دباؤ کے تحت شروع کیا گیا تھا ۔یاد رہے کہ پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی بھی ناصبی دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے بھرپور حامی تھے۔
پنجاب کی سابقہ حکومت کے دور میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ایک سو باون ناصبی دہشت گردوں کو سیکشن تین کے تحت ایم پی او کے تحت مختلف خفیہ اداروں اور ایجنسیوں کی مشترکہ کاروائیوں میں پنجاب کے علاقوں بہاولپور،چنیوٹ،ملتان،رحیم یار خان،راجن پور،بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک سو باون ناصبی دہشت گردوں میں سے اب صرف چالیس ناصبی دہشت گرد حراست میں رہ چکے ہیں جبکہ ایک سو بارہ ناصبی دہشت گردوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button