پاکستان

متعصب ایجنسیوں کے شیعیان پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش، شیعہ نوجوانوں کو شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں پھنسانے کی کوشش

shia arest

کراچی سمیت ملک بھر میں ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئی سیاسی قوت اور استحکام سے خوفزدہ پاکستانی ایجنسیاں شیعیان پاکستانکے خلاف سر گرم عمل ہو گئی ہیں اور کراچی شہر سے شیعہ نوجوانوں کو ہی شیعہ مسلمانوں کے قتل اور ٹارگٹ کلنگ جیسے مقدمات میں پھنسانے کی سازشیں شروع کر دی ہیں۔شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایجنسیوں کی گھناؤنی سازش کے نتیجے میں شہر کراچی میں ایک شیعہ نوجوان بابر حسین ولد اعجاز حسین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ شیعہ نوجوان بابر حسین کو رضویہ کے علاقے سے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس کی گرفتاری کو ایک پولیس مقابلے میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پولیس اور ایجنسیوں نے شیعہ نوجوان کو گرفتار کر کے اس پر مختلف اوقات میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے 13مقدمات درج کر دئیے ہیں اور کہا ہے کہ گرفتار ہونے والا شیعہ نوجوان بابر حسین گذشتہ ماہ معروف عالم دین علامہ باقر حسین زیدی پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث ہے۔
واضح رہے کہ سندھ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایجنسیاں گذشتہ سالوں سے جاری ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے سیکڑوں شیعہ بے گناہوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئی سیاسی مقبولیت اور عام انتخابات میں بھرپور شرکت سمیت استحکام سے خوفزدہ ایجنسیاں اور متعصب پولیس سمیت حساس ادارے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح شیعہ نوجوانوں کو ہی شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کر کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button