پاکستان

مجلس وحدت مسلمین ،سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان کے درمیان عام انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پا گیا۔

DSC02470کراچی( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکر ٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی ،پاکستان سنی تحریک کے سیکر ٹری سیاسیات مطلوب اعوان قادری اور جمعیت علماء پاکستان کے مستقیم نورانی دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کو ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے ، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے،پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلوانے ، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ،فرقہ واریت کا خاتمہ کرنے اور خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے مجلس وحدت مسلمین ،سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیں اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کریں۔ 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ایک طرف عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ملک بھر میں دہشت گردانہ کاروائیوں کا ایک نہ رکنے والاسلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کا مقصد مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا اور مملکت پاکستان کو دہشت گردوں کے قبضے میں دینا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر بشمول امریکہ،اسرائیل ،مغربی استعماری طاقتیں اور انڈیا مستحکم پاکستان نہیں دیکھنا چاہتے جس کے لئے ان کے ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنے والے مقامی دہشت گرد گروہ پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دے کر ملک میں خوف اور دہشت کی فضاء پھیلا رہے ہیں تا کہ ملک دشمن طاقتوں کی ایماء اور ان کے پے رول پر کام کرنے والی تنظیموں اور ان کے امید واروں کو انتخابات میں کامیاب کیا جا سکے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردانہ لہر کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انتخابی سرگرمیوں کے دوران ہونے والے بم دھماکوں ،دہشت گردی اور قتل غارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں شہید اور زخمی ہونیو الے سیاسی تنظیموں کے کارکنوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ دینی جماعتوں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی قائم کی جائے اور عام انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابات میں حصہ لیا جائے اور ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں اور ان کہ آلہ کار مقامی ایجنٹوں کے ناپاک اور مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں ایسی محب وطن ا قوتوں اور بانیان پاکستان کی اولادوں کی حمایت کی جائے کہ جنہوں نے ماضی میں قیام پاکستان کے لئے اپنی جانوں ،اولادوں او ر اپنے مال ومتاع کی قربانیاں پیش کیں تھیں اور آج بھی ان ہی کی نسلیں استحکام پاکستان کی خاطر قربانیاں پیش کر رہی ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ استحکام پاکستان کے لئے اور پاکستان سے لا دینی قوتوں کے خاتمے کی خاطر جہاں ایک طرف لاکھوں اولیائے اللہ نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں وہاں لاکھوں معصوم انسانوں نے سرزمین پاکستان کے نام پر اپنے اہل وعیال سمیت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان میں بشنے والے عاشقان رسول اکرم (ص) اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے پیروکاروں اور ہر خوش عقیدہ اور با ضمیر انسان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے استحکام،بقاء،سلامتی،دہشت گردی کے خاتمے،اسلامی فلاحی مملکت بنانے ،امریکی چنگل سے نجات اور کانگریسی ایجنٹ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں ہمارا ساتھ دیں اور تینوں جماعتوں کے جہاں کہیں بھی امیدوار موجود ہوں ان کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے اپنا ووٹ ان کے حق میں دیں تا کہ مملکت خداداد پاکستان کو ملک دشمن قوتوں امریکہ،اسرائیل اور بھارت سمیت مقامی دہشت گرد گروہوں سے نجات دلوائی جائے اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button