پاکستان

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ، 2 افراد جام شہادت نوش کرگئے

shia shiitenews zakhmiصوبہ خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آج ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں نے پشاور میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے امام بارگاہ رضی شاہ کے متولی اکبر علی کو شہید کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ساتھ موجود مختار حسین شدید زخمی ہوگئے، واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسی مقام پر دہشتگردوں نے اکبر علی میر کو بھی شہید کیا تھا۔ علاوہ ازیں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے گاوں حاجی مورہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے سید اعجاز حسین کو شہید کر دیا، اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سید اعجاز حسین شاہ کے خاندان کے 6 افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button