پاکستان

کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے یزیدی امید وار اورنگزیب فاروقی کی انتخابات میں نا اہلی کے لئے درخواست دائر

sspمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امید وار برائے حلقہ این اے 258مولانا محمد علی حسینی نے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی یزیدی دہشتگرد اورگزیب فاروقی کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ اورنگزیب فاروقی جو کہ دہشت گرد ہے اور شیعہ مسلمانوں کا قاتل ہے کو انتخابات میں نا اہل قرار دے کر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔شیعت نیو زکے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور امید وار برائے حلقہ این اے 258مولانا محمد علی حسینی ملیر کورٹ میں الیکشن کمیشن کے ریٹرنگ آفیسر کو ایک درخواست جمع کروا دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ اورنگز یب فاروقی جو کہ ایک دہشت گرد اور کالعدم گروہ کا سرغنہ ہے اس نے شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے سمیت ملک میں فرقہ واریت کو پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم عدالت اس کے کاغذات نامزدگی برائے حلقہ این اے 258اور پی ایس 128سے مسترد کر دئیے جائیں۔
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62اور 63اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اگر انتخابات میں لینے والا کوئی امیدوار کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہو جس سے ملک یا شہر کے امن و امان یعنی Maintenance order کو خطرہ ہو تو وہ انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہو سکتا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امید وار مولانا محمد علی حسینی نے ناصبی دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی ایک ویڈیو ریکارڈنگ بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہے جس میں ناصبی یزیدی دہشت گرد کے الفاظ کچھ اس طرح سے ہیں۔
’’دشمن یہ بات سن لے کہ میرا کام سنی بیداری ہے اور میں اہل سنت کو اہل تشیعوں کے خلاف اتنا مضبوط کر دوں گا کہ انشاء اللہ العزیز سنی شیعہ سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں ہو گا ،اپنی موت خود مریں گے اب ہم انہیں مارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔سنی اپنے سنی کاز کے لئے اس قوم کو اتنا متحد کر دیں گے کہ شیعہ کا سانس لینا بھی مشکل ہو جائے گا اور وہ سوچے گا کہ اس شہر میں اب کیسے رہوں؟

متعلقہ مضامین

Back to top button