شہید استاد سبط جعفر کے قتل میں ملوث سعودی نواز دہشتگرد گرفتار

03 اپریل, 2013 13:25

qatil lejشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے سرجانی ٹاون کے علاقے میں کارروائی کرکے سعودی نوازکالعدم لشکر جھنگوی کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ایس ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں کارروائی کے دوران سعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان کا تعلق نعیم بخاری گروپ سے ہے۔ فیاض خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان سے ایسے کیپ ملے ہیں جن میں کیمرے لگے ہوئے ہیں، ملزمان کیمرے والے کیپ کے ذریعے عدالت کی ریکی کرتے تھے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد شیعہ ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت استادسبط جعفر کے قتل میں ملوث ہیں۔ پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تاہم ان کے چہرے کپڑوں سے چھپے ہوئے تھے۔

5:29 شام مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔