پاکستان

علامہ ساجد نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، ڈیرہ اسماعیل خان کی نشستوں پر باہمی تعاون پر اتفاق

sajid fazlurrehman دونوں سربراہان کے درمیان پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی بالخصوص کوئٹہ، کراچی کے واقعات پر بات چیت ہوئی اور ان واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ علامہ ساجد نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، ڈیرہ اسماعیل خان کی نشستوں پر باہمی تعاون پر اتفاق شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ جس میں اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر شامل تھے، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی، جس میں حالیہ انتخابات اور موجودہ حالات سمیت ملی یکجہتی کونسل کو بھرپور فعال کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر علامہ ساجد نقوی اور مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں بعض مخصوص نشستوں بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کی نشستوں پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں سربراہان کے درمیان پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی بالخصوص کوئٹہ، کراچی کے واقعات پر بات چیت ہوئی اور ان واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاست کے ذمہ داران کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اور خاص طور پر حالیہ قومی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے مولانا فضل الرحمن کو مینار پاکستان لاہور میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ کانگریسی ایجنٹ او ر امریکی واسرائیلی نمک خوار مولانا فضل الرحمان عرف مولانا ڈیزل نے اتوار کے روز لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے دوران تکفیری دہشتگردوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانگریسی ملا کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں ہونا چاہئیے تھا ۔کانگریسی ملا کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے سے پاکستان کوفائدہ نہیں پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button