پاکستان

پشاور : کالعد م سپا ہ صحابہ کی فائرنگ شیعہ نوجوان شہید

zolqarnainشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر مقام پشاور میں امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سید ذوالقرنین حیدر ولد زبیر حسین شاہ شہید ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ پشاور کے علاقے گنج بھندو میں میں اس وقت پیش آیاجب ذوالقرنین حیدر اپنی دکان میں بیٹھے تھے ، اچانک موٹر سائیکل سوار کالعدم کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلّح دہشت گرد دکان میں داخل ہوئے اور اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ذوالقرنین حیدرجائے وقوعہ پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ۔ شہید ذوالقرنین حیدرکی میّت کو فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد میّت لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پشاور شہر میں شیعہ مکتب کے پیروکاروں کی شہادت معمول بن چکی ہے ۔ اب تک بڑی تعداد میں وکلاء ، ڈاکٹرز ، تاجر اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شیعہ شہری شہید کیئے جا چکے ہیں ۔اس مقامی حکومت اور قانون نافذ کر نے والے ادارے دہشت گر دوں کے خلاف کسی بھی قسم کا سخت قدم اٹھانے سے گریزاں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button