شیعہ علماء کونسل کا کالعدم سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی کو نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکا فیصلہ

28 مارچ, 2013 09:09

suc flagشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک درخواست تیار کی ہے جو الیکشن کمیشن میں اعتراض کی صورت میں داخل کی جائیگی، ذرائع کے مطابق ایس یو سی کی طرف سے الیکشن کمیشن سے استدعا کی جائیگی کہ ایسا شخص جو مسلمانوں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرتا ہو، ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیتا ہو، دہشتگردوں کے سرغنہ اور ایک سو سے زائد انسانوں کے قاتل ملک اسحاق سمیت کئی رہنماء جس کی کابینہ کا حصہ ہوں، ایسے شخص کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ اس حوالے سے تمام ثبوت اکھٹے کئے جا رہے ہیں جو الیکشن کمیشن میں پیش کئے جائیں گے۔ ویڈیو مواد کے علاوہ اخباری بیانات بھی ثبوت کے طور پر پیش کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اورنگزیب فاروقی سمیت ان تمام افراد کیخلاف الیکشن کمیشن میں اعتراضات اٹھائے جائیں گے جو فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث ہیں اور کالعدم تنظیم کا حصہ ہیں۔

7:53 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔