پاکستان

کراچی :ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں قصبہ کالونی میں شیعہ جوا ن شہید

ahmedشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے سید احمد حسین زیدی ولد سید حفیظ الحسن زیدی کو شہید کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کل استاد شہید سبط جعفر زیدی کی تشیع جنازہ میں شرکت کے بعد واپسی آتے ہو ئے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی سید احمد حسین زیدی جب قصبہ موڑ پہنچے تو ان کا تعقب کر نے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سید احمد حسین موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ، جائے وقوعہ سے شہید کی میّت کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ، پوسٹ مارٹم کے بعد اسپتال زرائع نے میّت وراثہ کے حوالے کر دی ہے ، شہید احمد حسین زیدی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین امام بارگاہ شہداء کربلا ع انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی جبکے تدفین وادی حسین میں عمل میں آئے گی ۔ تما م شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شہید احمد حسین زیدی کے بیہمانہ قتل کی پر زور مذمت کی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button