پاکستان

کراچی: ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ معزور شیعہ جوان شہید

webvشیعت نیو ز کت نمائندے کے مطابق لانڈھی میں امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے دونوں ٹانگوں سے معزور ۳۵ سالہ ارشد علی ولد شاہد شہید ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گر دی کا یہ واقعہ لانڈھی بابر مارکیٹ کے نذدیک کل شب پیش آیا ۔ جہاں ناصبی دہشتگردوں نے ارشد علی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔وقوعہ کے فوراً بعد ارشد علی کو شدیدزخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔ شہید کی میّت جناح اسپتال سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس ع لانڈھی منتقل کر دی گئی ہے ۔ جہاں آج بعد نماز جمعہ ا ن کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ شہید ارشد علی دونوں ٹانگوں سے معزور تھے اور ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بھی تھا ۔لانڈھی بابر مارکیٹ میں گذشتہ ماہ معروف شیعہ رہنمااقبال مسعود رضوی کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button