پاکستان

کراچی : ماربل فیکٹری کے مالک اخلاص حسین کالعدم سپاہ یزید کی فائرنگ سے شہید

ikhlas shaheed شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ (یزید)کی فائرنگ سے غازی ماربل فیکٹری کے مالک اخلاص حسین شہید ہو گئے ہیں ۔ ۵۰ سالہ شہید اخلاص حسین ولد غلام حسین کی میّت جائے وقوعہ سے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق د ہشت گردی کا یہ واقعہ منگو پیر کے علاقے کواری کالونی میں پیش آیا ہے ۔ امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشتگردوں نے اخلاص حسین نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ منگو پیر میں اپنی ماربل فیکٹری میں کامیں مصروف تھے ۔ دہشتگردوں نے اخلاص حسین کو بے دردی سے سر اور سینے میں سات گولیاں ماری ہیں ۔عباسی شہید ہسپتال سے شہید کی میّت امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی منتقل کی جارہی ہے ، غسل و کفن کے بعد میّت آج شب ان کے آبائی علاقے چکوال(پنجاب ) روانہ کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے کراچی کے بعض علاقوں جن میں گلبہار،اورنگی ٹاؤن ، قضبہ کالونی ، بلدیہ اور منگو پیر کے علاقے شامل ہیں شیعیانِ حیدر کرار کی مقتل گاہ بن چکے ہیں اور حکومت خوابِ غفلت میں مبتلا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button